
اے خدا، ہمارے شفیق اور رحیم باپ، تمام خاندانوں کو ایک کر دے اور اُنہیں محبت اور ایک دوسرے کی مدد کے کامل اتحاد میں قائم رکھ۔
خاندان کے ہر فرد کے دل میں ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے سے محبت کرنے کا جذبہ پیدا کر۔
لڑائی جھگڑے اور تلخی اُن سے دور رکھ، اور جب کبھی اُن سے کوتاہی ہو تو اُن کے دلوں میں معافی اور امن پیدا کر۔
والدین کی باہمی محبت اور شفقت ایک اچھی مثال بنے۔
بچوں میں عزتِ نفس پیدا کر تاکہ وہ دوسروں کا احترام کریں اور بڑے ہو کر سمجھ داری سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔
ہمارے خداوند اور نجات دہندہ یسوع مسیح کے وسیلے سے، خاندانوں کی باہمی محبت اور احترام اِس دنیا میں اور آخرت میں مسیحی زندگی کی نشانی بنے۔
آمین۔