اے خداوند، ہم تیری پرستش کرتے ہیں
اے سچے خدا اور سچے انسان، تُو اس مقدس ساکرامنٹ میں حقیقتاً موجود ہے۔
اے خداوند، ہم تیری پرستش کرتے ہیں
اے ہمارے نجات دہندہ، خدا جو ہمارے ساتھ ہے، وفادار اور رحمت سے مالامال
اے خداوند، ہم تیری پرستش کرتے ہیں
اے خلقت اور تاریخ کے بادشاہ اور خداوند
اے خداوند، ہم تیری پرستش کرتے ہیں
اے گناہ اور موت پر فتح پانے والے
اے خداوند، ہم تیری پرستش کرتے ہیں
اے بنی نوع انسان کے دوست، اے مردوں میں سے جی اُٹھنے والے، اے زندہ خداوند، تُو باپ کے دہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔
اے خداوند، ہم تیری پرستش کرتے ہیں
اے خداوند، ہم تجھ پر ایمان رکھتے ہیں
اے باپ کے اکلوتے بیٹے، تُو ہماری نجات کے لیے آسمان سے اُترا
اے خداوند، ہم تجھ پر ایمان رکھتے ہیں
اے آسمانی طبیب، تُو ہماری بدحالی پر جھکتا ہے
اے خداوند، ہم تجھ پر ایمان رکھتے ہیں
اے ذبح کیے گئے برّے، تُو ہمیں بدی سے چھڑانے کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتا ہے
اے خداوند، ہم تجھ پر ایمان رکھتے ہیں
اے اچھے چرواہے، تُو اپنے ریوڑ سے محبت کرتا ہے اور اُس کے لیے اپنی جان دیتا ہے
اے خداوند، ہم تجھ پر ایمان رکھتے ہیں
اے زندہ روٹی اور بقائے جاوداں کی دوا، تُو ہمیں ہمیشہ کی زندگی دیتا ہے
اے خداوند، ہم تجھ پر ایمان رکھتے ہیں
اے خداوند، ہمیں رہائی دے
شیطان کی طاقت اور دنیا کے بہکاووں سے
اے خداوند، ہمیں رہائی دے
اُس غرور اور زعم سے کہ ہم تیرے بغیر کچھ بھی کر سکتے ہیں
اے خداوند، ہمیں رہائی دے
خوف اور بے چینی کے فریب سے
اے خداوند، ہمیں رہائی دے
بے ایمانی اور مایوسی سے
اے خداوند، ہمیں رہائی دے
سنگ دلی اور محبت کرنے سے عاجز ہونے کی حالت سے
اے خداوند، ہمیں رہائی دے
اے خداوند، ہمیں بچا
ہر اُس برائی سے جو انسانیت کو دکھ پہنچاتی ہے
اے خداوند، ہمیں بچا
بھوک، قحط اور خود غرضی سے
اے خداوند، ہمیں بچا
بیماریوں، وباؤں اور اپنے بھائی بہنوں سے خوف کھانے سے
اے خداوند، ہمیں بچا
تباہ کن جنون، بے رحم مفاد پرستی اور تشدد سے
اے خداوند، ہمیں بچا
دھوکا کھانے، غلط معلومات اور ضمیروں کو فریب سے اپنے قابو میں کرنے کی کوششوں سے
اے خداوند، ہمیں بچا
اے خداوند، ہمیں تسلی دے
اپنی کلیسیا کی حفاظت کر، جو بیابان سے گزر رہی ہے
اے خداوند، ہمیں تسلی دے
خوف اور کرب سے لرزتی ہوئی انسانیت کی حفاظت کر
اے خداوند، ہمیں تسلی دے
بیماروں اور دم توڑتے لوگوں کی حفاظت کر، جو تنہائی کے بوجھ تلے دبے ہیں
اے خداوند، ہمیں تسلی دے
اُن ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کر، جو درپیش مشکلات سے تھک چکے ہیں
اے خداوند، ہمیں تسلی دے
اُن سیاست دانوں اور فیصلہ کرنے والوں کی حفاظت کر، جو فیصلے کرنے کی بھاری ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں
اے خداوند، ہمیں تسلی دے
اے خداوند، ہمیں اپنا روح عطا کر
آزمائش کی گھڑی میں، تاکہ ہم سراسیمگی سے نکل سکیں
اے خداوند، ہمیں اپنا روح عطا کر
وسوسوں کے وقت اور ہماری کمزوری میں
اے خداوند، ہمیں اپنا روح عطا کر
بدی اور گناہ کے خلاف جدوجہد میں
اے خداوند، ہمیں اپنا روح عطا کر
حقیقی بھلائی اور سچی خوشی کی تلاش میں
اے خداوند، ہمیں اپنا روح عطا کر
تجھ میں اور تیری دوستی میں قائم رہنے کے فیصلے میں
اے خداوند، ہمیں اپنا روح عطا کر
اے خداوند، ہمارے دل امید کے لیے کھول دے
اگر گناہ ہمیں دبا دے
اے خُداوند، ہمارے دل اُمید کے لیے کھول دے
اگر نفرت ہمارے دل بند کر دے
اے خُداوند، ہمارے دل اُمید کے لیے کھول دے
اگر غم ہمیں آ گھیرے
اے خُداوند، ہمارے دل اُمید کے لیے کھول دے
اگر بے حسی ہمیں اذیت دے
اے خُداوند، ہمارے دل اُمید کے لیے کھول دے
اگر موت ہم پر غالب آ جائے
اے خُداوند، ہمارے دل اُمید کے لیے کھول دے
یہ خوب صورت دعا کووڈ-19 کی وبا کے دوران ایک عبادت میں پڑھی گئی جس کی صدارت پوپ فرانسس نے کی۔ یہ دعا یہاں دستیاب ہے:
https://www.vaticannews.va/en/pope/news/2020-03/litany-supplication-urbi-et-orbi-pope-francis.html