
اے خدا، ہمارے شفیق باپ، تو نے اپنے بیٹے،
یسوع مسیح، کو اس دنیا میں بھیجا تاکہ وہ مقابلہ کرے
بدی کی تمام قوتوں کا: گناہ، دکھ اور موت کا،
اور نیکی کی قوت سے بدی پر غالب آئے؛
اور محبت کی قوت سے نفرت پر غالب آئے،
یعنی اُس عظیم محبت سے جو تو یسوع میں ہم سے کرتا ہے۔
ہماری مدد کر کہ ہم تاریکی پر کبھی لعنت نہ بھیجیں،
بلکہ تیرے ساتھ مل کر لے آئیں
تیری روشنی اس دنیا میں،
وہ روشنی جو تیرا بیٹا ہے،
جس نے بیت لحم میں کنواری مریم سے جنم لیا۔
ہماری مدد کر کہ ہم تیری روشنی
اور محبت کا وسیلہ بنیں، مہربانی کا کوئی ایک خاص کام کر کے
یا تیرا خاص وسیلہ بن کر
تاکہ اس نئے سال میں صلح ہو۔
ہم مسیح کی جو شمع روشن کریں، وہ اس آرزو کی علامت ہو
ہماری یہ آرزو کہ ہم تاریکی میں گھری دنیا میں روشنی لائیں
اور مایوسی میں گھری دنیا میں امید جگائیں۔
ہم یہ دعا اپنے خداوند مسیح کے وسیلے سے مانگتے ہیں۔
آمین۔