ایسٹر کے موسم کے مراقبوں کا تعارف
- یسوع کا جی اُٹھنا اور پہلی بار ظاہر ہونا
- دوسری بار ظاہر ہونا
- تیسری بار ظاہر ہونا
- چوتھی بار ظاہر ہونا
- پانچویں بار ظاہر ہونا
- چھٹی بار ظاہر ہونا
- ساتویں بار ظاہر ہونا
- آٹھویں بار ظاہر ہونا
- نویں بار ظاہر ہونا
- ظاہر ہونے کے مزید واقعات
- یسوع کا آسمان پر صعود
- محبتِ الٰہی کے حصول کے لیے تامّل
نمایاں تصویر: لوکا جورڈانو – جی اُٹھنا
نرم جلد اور ای بک کی صورت میں دستیاب:
ایمازون – گوگل پلے– آئی ٹیونز – بارنز & نوبل
تعارف
گیارہ مراقبوں پر مشتمل اس حصے میں آپ مسیح کے جی اُٹھنے کے بعد اُن کے مختلف مواقع پر ظاہر ہونے اور آسمان پر اُن کے صعود پر توجہ دیں گے۔ اس حصے کے مراقبے اور مشقیں مقدس اگناشیوس کی روحانی مشقوں کے ”چوتھے ہفتے“ پر مبنی ہیں۔ ان کا آغاز ایسٹر سے کریں اور انہیں ایسٹر کے موسم کے اختتام تک جاری رکھیں، جب پینتیکوست کی عیدِ عظیم منائی جاتی ہے۔
اس حصے کے مراقبوں میں پہلے کلامِ مقدس کا تعارف دیا جائے گا تاکہ اس کا سیاق و سباق واضح ہو جائے۔ پھر کلامِ مقدس کے اقتباسات دیے جائیں گے تاکہ آپ ٹھہر ٹھہر کر، توجہ سے اور دعا کے ساتھ اُن پر غور کریں۔ اس مدت کے لیے نکات کی فہرست نہیں دی گئی، اس امید پر کہ آپ مراقبے اور تامّل کے اگناشیائی طریقوں سے پہلے ہی اچھی طرح واقف ہیں۔ لہٰذا، کلامِ مقدس کا سیاق و سباق پڑھنے کے بعد کوشش کریں کہ اپنے مراقبے کے لیے صرف کلامِ مقدس ہی کو استعمال کریں۔ اپنے آپ کو اُس منظر میں تصور کریں، ہر سطر کو دل میں اتاریں اور روح القدس کو موقع دیں کہ وہ جس طرح چاہے آپ سے کلام کرے۔
