اردو

زندگی سے موت تک

مَیں نے انسانی زندگی کی یہ حالت اِس لیے پیدا کی ہے
  کہ سب اُس نئی زندگی کو سمجھ سکیں
  جو اُن کی منتظر ہے۔
یہ نہ سمجھیں کہ اُس کا تجربہ
  آپ کی انسانی زندگی کے تجربے جیسا ہے۔
ایسا نہیں ہے۔

پہلے سے یہ اندازہ نہ لگائیں کہ یہ نئی زندگی کیسی ہوگی؛
  آپ اِسے سمجھ نہیں سکتے۔
بس اتنا جان لیں کہ یہ زندگی سلامتی سے بھری ہے
  اور اُس سب سے بڑھ کر ہے جو اب آپ کے تجربے میں ہے اور جو آپ کو حاصل ہے۔
اِس جیسی کوئی اور زندگی نہیں۔

میرے ساتھ یہ وقت آپ کے لیے خوشی کا باعث ہوگا
  جب یہ آپ کو عطا ہوگا۔
مَیں آپ کی دیکھ بھال کروں گا
  جب آپ کو یہ تجربہ عطا کیا جائے گا۔
اِس موقع کا خوشی سے انتظار کریں
  اور اُس سے نہ ڈریں جو ابھی آپ کے لیے نامعلوم ہے۔
مَیں آپ کی انسانی زندگی میں آپ کو سلامتی سے بھرے لمحے عطا کرتا ہوں
  تاکہ آپ کو کچھ اندازہ ہونے لگے
  کہ کون سے روحانی خزانے آپ کے منتظر ہیں۔

اگلا تأمل

فہرستِ مضامین

یہ صفحہ شیئر کریں: