اردو

پھر سے قوت پانا

اپنے دل میں مضبوط رہو
  اور کمزوروں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ۔
میری حمد کرو
  بلا جھجک اور بے شک۔
میرا کلام اُنہیں سناؤ
  جنہیں اُس سے تسلّی پانے کی ضرورت ہے۔
اُن کے سامنے خاموش رہو
  جو سننا نہیں چاہتے۔
دُکھ سہنے والوں کے ساتھ صبر سے پیش آؤ،
  کیونکہ اُنہیں ضرورت ہے کہ کوئی اُن کی حالت سمجھے۔
فکرمند لوگوں کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ،
  کیونکہ اُن کا دھیان مجھ سے ہٹ گیا ہے۔

جو دل میرے فضل سے معمور ہے
  وہ اُن دوسروں کو بھی اسی فضل سے بھر دے گا جنہیں برکت کی ضرورت ہے۔
خود کو اس مقصد کے سپرد کر دو،
  اور تمہاری روح پھر سے تقویت پائے گی۔

اگلا تأمل

فہرستِ مضامین

یہ صفحہ شیئر کریں: